balistic misile

ایران کا اسرائیل پرایک اور حملہ، تل ابیب اور حیفہ پر میزائل و ڈرونز داغ دئیے

تہران/تل ابیب: ایران کی جانب سے اسرائیلی شہر تل ابیب اور حیفہ پر میزائل و ڈرونز سے حملہ کیاگیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے فوج کے ساتھ مل کر اسرائیل پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا تھا کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ دے دیا

ایرانی میڈیا کے مطابق اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب جانے کی ہدایت کر دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ایران کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی قوم اور ملک کے دفاع میں یہ حملے جار ی رکھے اور صیہونی مجرموں پر کاری ضرب لگائے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت تازہ حملے ان مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کئے گئے ہیں جو اسرائیل کے زیر تسلط ہیں۔

تازہ حملوں سے اسرائیل میں نقصان کی فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔اس سے پہلے ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف تھرٹی فائیو مار گرانے کا بھی دعوی کیا تھا۔

Scroll to Top