اسرائیل کا تہران پر تازہ حملہ، سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنا ڈالا

تہران (کشمیر ڈیجیٹل)اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق دوران نشریات ٹی وی چینل کی عمارت پر حملہ کیا گیا، اسرائیلی حملہ ہونے پر اینکر اپنی سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں سرکاری چینل کے متعدد کارکنوں کی شہادتوں کی اطلاع ہے۔

ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب IRIB نیوز چینل کے اسٹوڈیو کو اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

Scroll to Top