آزادکشمیر میں آنیوالا دور پیپلزپارٹی کا ہے، جلد جیالاوزیراعظم ہوگا،گورنرپختونخوا فیصل کنڈی

باغ: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں لازوال قربانیاں دیں اورافواج پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود اپنے ایمانی جذبے سے انڈیا کو شکست دے کر دنیا کو یہ باور کرایا کہ ہم ہر قوت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

باغ میں وزیر حکومت سردار ضیاء القمر کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں آنیوالا دورپیپلزپارٹی ہے اور جلد جیالا آزادکشمیر کا وزیراعظم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان آزاد کشمیر کیلئے جو بھی کام کرتی ہےپیپلزپارٹی اس میں روڑے اٹکاتی ہے، شاہ غلام قادر

انہوں نے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ یہاں حکومت سازی کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے کشمیر میں بہترین عوامی خدمات انجام دی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم وفاق میںحکومت کے اتحادی ضرور ہیں مگر حکومت کا حصہ نہیں اور ہم تنقید برائے اصلاح کے قائل ہیں، آزادکشمیر میں ہمارے وزراء بھی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ لڑا اور آج بھی اسی مقدمے کو لڑنے کیلئے دنیا بھر کے دورے کر رہے ہیں، بہت جلد پاکستان کشمیر کا مقدمہ جیتے گا۔

Scroll to Top