تہران: صہیونی حکومت کے حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہوگئے۔
ایرانی پاسدران انقلاب کے مطابق اتوار کو تہران پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب جنرل حسن محقق شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ جنرل محسن باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔جنرل کاظمی کو 2022 میں ایرانی سپاہ پاسداران کا انٹلیجنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔
ایرانی حکام نے ان شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تہران پر صیہونی حملے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی