حویلی کہوٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل )صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اس لیے وہ حکومت پاکستان جو بھی کام آزاد کشمیر کے اندر کرنا چاہتی ہے اس میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر روڑے اٹکانے کی کو شش کرتی ہے۔
ہم تیرھویں ترمیم کے ذریعے جو وسائل آزاد کشمیر کے عوام کے لیے لائے تھے موجودہ حکومت نے ان وسائل کو غیر منصفانہ طور پر تقسیم کیااور ایک ضلع کو نواز گیا جس کو میں اسمبلی فلور پر اٹھاؤں گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلی کہوٹہ میں مسلم لیگ(ن) کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چار سالوں میں موجودہ حکومت کی تعمیر و ترقی صرف فائلوں تک محدود رہی اور زبانی جمع خرچ نے آزاد کشمیر کے وسائل کو بری طرح متاثر کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :انوارالحق ریاستی وسائل کے بغیر ایک ریلی نکال کرد کھا دیں، شاہ غلام قادر کا وزیراعظم کو چیلنج
کچھ لوگ حقوق کے نام پر آزاد کشمیر میں افر اتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں آزاد کشمیر میں ہم آزاد ہیں اگر کسی نے آزاد کشمیر کے موجودہ نظام پر شپ خون مارنے کی کوشش کی یا اس کے خلاف کوئی بھی سازش کی تو اس کے خلاف سب سے پہلے مسلم لیگ ن کے کارکن کھڑے ہوں گے۔
سات سو کروڑ کی ایک خطیر رقم صرف ایک ضلع کو دی گئی ہے، باقی اضلاع کو کچھ نہیں ملا یہ نا انصافی ہے اور مسلم لیگ(ن) اس کیخلاف چپ کر کے نہیں بیٹھے گی۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ ایل او سی پر کھڑا ہو کر کہتا ہوں پاکستان کی مسلح افواج ہماری افواج ہے، پوری کشمیری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی اگر ہم آج آرام کی نیند سو رہے ہیں وہ ہماری افواج پاکستان کی وجہ سے ہے۔
حالیہ جنگ میں مسلح افواج نے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کیا جس نے چند گھنٹوں میں بھارت کو گھنٹے ٹیکنے اور پوری دنیا سے پاکستان سے جنگ بندی کے لیے بھیک مانگنے پر مجبور کیا۔




