شاردہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹول،طلباء وطالبات کی بھرپور شرکت

نیلم: وادی نیلم کے سیاحتی مقام شاردہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹول کاانعقاد فیسٹول میں رسہ کشی، جمپنگ ، میراتھن ریس،کرکٹ، والی بال سمیت مختلف روایتی کھیل پیش کئے گئے ۔ عوام علاقہ سمیت مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ،مختلف سکولوں کے طلباو طالبات نے ٹیبلو پیش کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی

، شاردہ سپورٹس فیسٹول میں شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوئے پاک فوج کے برگیڈ کمانڈر نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے شہریوں اور طلبہ نے سپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔بریگیڈ کمانڈر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے اقدامات کر رہی ہے،شاردہ نوجوانوں کا کھیلوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے

 

،مختلف پروگراموں میں سکولوں کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،پاک فوج کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد مزید جاری رکھے گا ۔انھوں نے کہا کہ شاردہ سپورٹس فیسٹیول میں موسم کی شدت کے باوجود شہریوں کی شرکت حوصلہ افزاء ہے ۔

Scroll to Top