مظفرآباد، پرچی مافیا سرگرم، چونگی کی آڑ میں بھتہ وصول ، ٹرانسپورٹر تنگ آگئے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)دارالحکومت مظفرآباد میں ہر نجی و سرکاری اداروں نے اپنے اپنے قوانین بنا لئے۔

امبور چونگی پر ٹھیکیدار گاڑیوں کے فکس سرکاری ریٹ توڑ کر من مانے ریٹ وصول کرنے لگا۔

پٹہکہ انٹری پوائنٹ پر واقع میونسپل کمیٹی کی طرف سے لگائی جانے والی چونگی پر مالکان نے مظفرآباد سے پٹہکہ جانے والی پرائیویٹ گاڑیوں سے بھی چونگی کی آڑ میں بھتہ لینا شروع کر رکھا ہے۔

چونگی کی آڑ میں عام لوگوں کو فیملیز کے سامنے چونگی اہلکاروں کی طرف سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ نوٹس لیکر شہریوں کو اس بھتہ سے بچائیں

سندھ طاس معاہدے کی معطلی بچگانہ اقدام ، بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت نہیں، ماہرین

Scroll to Top