اسرائیل کی بدمعاشی نہ روکی تودنیا طویل جنگ کا سامنا کرے گی،رجب طیب اردوان

استنبول (کشمیر ڈیجیٹل)ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کا شدید ردعمل سامنے آگیا ۔ترکیہ صدر نے اپنے بیان میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے گئے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو ’خطرناک اشتعال انگیزی‘ اور ’بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔

صدر اردوان نے ایک بیان میں کہا ’اسرائیل کی جارحیت خطے کے امن اور عالمی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یہ حملے نہ صرف قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔”

ترک صدر کا یہ بیان اسرائیل کے اس فضائی آپریشن کے بعد سامنے آیا ہے جسے ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں 200 سے زائد جنگی طیاروں نے ایران کے تقریباً 100 فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ رپورٹوں کے مطابق حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کئی سینیئر کمانڈر اور جوہری سائنس دان شہید ہوئے ہیں۔

ایران نے اس حملے کے جواب میں اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز داغے، جس سے خطے میں کشیدگی شدید ہو گئی۔ اس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے فوری اجلاس طلب کر لیا ہے۔

صدر اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو فوری طور پر جارحیت روکنے پر مجبور کرے اور مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کیلئے سنجیدہ سفارتی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بدمعاشی کو اگر روکا نہ گیا تو ہم سب ایک وسیع اور طویل جنگ کی طرف چلے جائیں گے جس کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا ہوں گے۔

جسٹس سردار لیاقت حسین نے چیف جسٹس ہائیکورٹ آزاکشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Scroll to Top