ایران نے اسرائیل کی طرف سے “جارحیت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مشن کی طرف سے جمع کرائے گئے ایک خط میں تہران نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر اجلاس بلائے۔
یہ خبر یھی پڑھیں :اسرائیل کا ایران پر حملہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں متفقہ قراردادیں منظور
اس خط میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان بزدلانہ اور غیر قانونی کارروائیوں کا فیصلہ کن مناسب انداز میں پنی پسند کے وقت اور جگہ پر جواب دے گا۔
ایران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت، قومی سلامتی اور شہریوں کا دفاع ایک بنیادی اور ناقابل مذاکرات حق ہے۔
صیہونی حکومت کو اس جارحیت اور اس کی سٹریٹجک غلط فہمی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور اسے سزا بہر صورت دی جائے گی ۔