bilawal

کشمیر سمیت تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کے بہانے پاکستان پر حملہ کیا ،ہم عالمی سطح پر سندھ، مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ اٹھا ر ہے ہیں۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں دہشت گردی سے متعلق کمیٹیوں کی ذمہ داری دینا ایک بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دینے والے بھارت کو اقوام متحدہ کی جانب سے مناسب جواب ملا ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بیلجیئم کی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پائیدار امن کے قیام اور خطے میں مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات کی حمایت کرتا ہے،پاکستانی وفد نے یورپی پارلیمنٹ کا بھی دورہ کیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہوکر نکلتا ہے،بلاول بھٹو زرداری

وفد نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور کشمیر سمیت تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

وفد نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو ترجیحی تجارت جاری رکھے تاکہ یورپی ممالک کو پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ان توقع کرتے ہیں کہ دنیا ہندوستان پر زور د ے گی کہ وہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے ماورائے قانو ن اقدامات سے گریز کرے۔

یہ خبریھی پڑھیں :مسئلہ کشمیر حل کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھرثالثی کی پیشکش

پاکستانی پارلیمانی وفد نے یورپی کمیشن میں بین الاقوامی شراکت داری کے لیے کابینہ کی سربراہ لوسی سیسٹاکووا اور ایشیا کے لیے کابینہ کے ماہر ناٹیواد لورینزو سے بھی ملاقات کی۔

وفد نے انہیں بھارت کے جارحانہ منفی رویے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے خطے میں امن و سلامتی کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا۔

پاکستانی وفد نے یورپ کے معروف تھنک ٹینک ’ایگمونٹ‘ کا بھی دورہ کیا جہاں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر پال ڈی وٹ سمیت اہم شخصیات کو بتایا گیا کہ جنگ بندی کے باوجود بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

Scroll to Top