iran supreme leader

ہمارے اہم کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو چکے ،اسرائیل سزا کیلئے تیار رہے،ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے میں کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے اسرائیل کو اس حملے کی سخت سزا دی جائے گی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا آج صبح صہیونی ریاست نے اپنے برے اور خونی ہاتھوں سے ہماری سرزمین پر ایک سنگین جرم کیا۔

دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی اصلیت کو پہلے سے کہیں زیادہ بے نقاب کیا،انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں کئی اہم کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں۔

 


سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل کو سزا کے لیے تیار رہنا چاہیے ایران کی مسلح افواج دشمن کے اس حملے کا جواب دیں گی
ایرانی سپریم لیڈر نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا، تہران میں دھماکے

دشمن کو اس بزدلانہ فعل کا مناسب جواب دیا جائے گا،واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کردی ہے، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور جوہری سائنسدان شہید ہوئے۔

Scroll to Top