پاکستان نے انڈیا کے5طیارے گرائے ہیں،سینئربھارتی صحافی پروین ساہنی

بھارت کے سینئر صحافی پروین ساہنی نے انکشاف کیا ہے کہ میرے کچھ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے5طیارے مار گرائے ہیں۔

کرن تھاپر کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت کے سینئر صحافی نے کہا کہ کچھ ذرائع نے بتایا ہے کہ 6طیارے بھی گرے لیکن جنرل چوہان نے 6طیارے گرنے کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیرفورس کا ٹارگٹ رافیل ہی تھا، فرانسیسی انٹیلی جنس آفیسر نے کہا بھارت کا ایک رافیل طیارہ گرا ہے لیکن یہ ایک سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گودی میڈیا تباہ شدہ طیارے گنتے گنتے حواس باختہ ، پاکستانی طیارے گرانے کا جھوٹا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کے چین کا جے10سی طیارہ اور پی ایل 15 میزائل بہترین ہیں،اسی وجہ سے انڈونیشیا بھی یہ جہاز خریدنا چاہتا ہے۔

پاکستان اب ففتھ جنریشن طیارہ جے35اے طیارہ خریدنا چاہتا ہے اور وہ ایئرڈیفنس سسٹم کے جے500لینا چاہتا ہے جس کے بعد پاکستان کی فضائیہ کی برتری مزید ہائی لیول پر چلی جائیگی۔

پروین ساہنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیرفورس بے حد ایڈوانس فضائی مشقیں کررہی ہے، بھارت کو خبردار رہنا چاہیے، اگلے کچھ عرصے میں پاکستان ائیرفورس دنیا کی بہترین ائیرفورسز میں شمار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی فضائیہ کے مابین بہترین شراکت داری ہے اور پاکستان کی فضائیہ جے35اے طیاروں کی تربیت بھی حاصل کررہی ہے۔

Scroll to Top