راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ سرداد مشتاق احمد نے ہمراہ ٹی ایس آئی راولاکوٹ کاظم حسین شاہ نے زائد وصولی کرنیوالے ٹرانسپورٹروں نے کرائے واپس کرائے۔
تفصیلات کے مطابق اے سی نے چیکنگ کرتے ہوئے زائد کرایہ تقریبا 30000 روپے جو راولپنڈی سے ہجیرہ عباسپور روٹ والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے سواریوں سے لیا تھا واپس کرایا گیا ،ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ بھی کیا گیا
یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفر آباد،ا سسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، زائد کرایہ وصولی پر اڈا سیل کردیا
راولاکوٹ تحصیل کے کسی روٹ پر زائد کرایہ لینے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔راولاکوٹ کے جملہ روٹس پر روٹین کا کرایہ وصول کیا جا تا رہا،عوام نے اس اقدام کو سراہا اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔