اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سماہنی کے نوجوان رہنماء چوہدری کاشف لطیف کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو بھرپور انداز میں اُٹھانے کے لئے وہاں پر مقیم کشمیری بھرپور انداز میں اپنا رول ادا کریں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطے میں کسی صورت امن ممکن نہیں ہے ،بیرسٹر سلطان
صدر آزاد جموں وکشمیر نے نوجوان رہنماء چوہدری کاشف لطیف کو ہدایت کی کہ آپ لوگ جو بیلجیئم میں مقیم ہیں وہ یورپی یونین کے ساتھ ساتھ یورپی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
نوجوان رہنماء چوہدری کاشف لطیف نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ اُن کی ہدایات کے مطابق یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔
اس موقع پر نوجوان رہنماء چوہدری کاشف لطیف نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سماہنی کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی۔