ساحل پر جانا دماغی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے،ماہرین

ساحل پر جانا اور سمندر کے کنارے وقت گزارنا دماغی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ مختلف سائنسی تحقیقات اور ماہرین نفسیات نے اسے ثابت کیا ہے۔

اگر آپ تنائو کاشکار ہیں ، موڈ بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ساحل پر وقت گزاریں تو اس سے چھٹکارہ مل سکتاہے، ساحل پر جانے کے دفاعی فوائد درج ذیل ہیں۔

1:۔ تناؤ کم ہوتا ہے
سمندر کی لہروں کی آواز، ساحل کی ہوا اور فطری ماحول دماغی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بلیو اسپیس تھیوری کہتی ہے کہ پانی کے کنارے پر وقت گزارنا دماغ کو پرسکون کرتا ہے۔

2:۔موڈ بہتر ہوتا ہے
ساحل کی سیر ’’سیروٹونن‘‘ اور’’اینڈورفنز‘‘جیسے دماغی کیمیکلز کا اخراج بڑھاتی ہے، جس سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے۔

3:۔ توجہ میں اضافہ
قدرتی مناظر جیسے سمندر کی وسعت دیکھنا دماغی تھکن کو کم کرتا ہے۔اٹینشن رسٹوریشن تھیوری کے مطابق قدرتی مناظر ذہنی توانائی بحال کرنے کا کام کرتے ہیں۔

4:۔تخلیقی سوچ کی بحالی
فطری مناظر دماغ کو آرام اور تخلیقی سوچ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔

5:۔ نیند بہتر ہوتی ہے
سمندر کی ہوا اور سکون آمیز ماحول نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔

6:۔ اہم یاد دہانی
ذہنی سکون کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمی بھی ساحل پر چلنے سے ملتی ہے جو دماغی صحت کے لیے دوہرا فائدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہٹیاں بالاـ،پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ،سیکڑوں مریضوں کا معائنہ،ادویات تقسیم

Scroll to Top