کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)گزشتہ روز قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد آج سونے کے نرخوں میں 700 روپے کمی نے صارفین کو حیران کردیا۔سونے کی قیمتوں کی اڑان اچانک رک گئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 700روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 48 ہزار 630 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10گرام سونا599روپے سستا ہوکر 2لاکھ 98 ہزار 868روپے کاہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 3302 ڈالر پر آگئی۔
ڈنمارک : پاکستانیوں کا بلوچستان میں بھارتی پراکسی دہشتگردی کیخلاف بڑا احتجاج،روی شنکر بھاگ نکلا