برٹش اوپن اسکواش میں 20 سال بعد پاکستان کی نمائندگی،نورزمان نے کوالیفائی کرلیا

پاکستانی اسکواش کھلاڑی نورزمان نے برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2025 کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، دو دہائیوں بعد پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ایونٹ میں ایکشن میں نظرآئیگا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے نورزمان نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں مصرکے باصلاحیت کھلاڑی کریم آل تورکی کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔

یہ کامیابی نہ صرف کیریئر کے لئے اہم ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک خوش آئند لمحہ ہے جو ماضی میں اسکواش کے میدان میں دنیا پر راج کرتا رہا ہے۔

کھلاڑی اب یکم جون کو انگلینڈ کے کرٹس ملک کے خلاف مین راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے، اسکواش شائقین کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسکوائش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

Scroll to Top