مظفرآباد اور گرد و نواح میں اچانک شروع ہونے والی بارش کے بعد نہ صرف موسم خوشگوار ہو گیا بلکہ حبس میں بھی کسی حد تک کمی ہوئی ہے ۔
مظفرآباد شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں اچانک گھٹائیں چھا گئیں اور کچھ ہی دیر بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جو وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث موسم خاصا خوشگوار ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد بے نقاب
محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد میں آج بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےاور بارش کا امکان 40 فیصد جبکہ گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان 24 فیصد تک ہے۔ بارشوں اور آندھی کا یہ سلسلہ یکم جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔