ڈڈیال پولیس نے حکومتی پالیسی کے تحت افغان شہریوں کی واپسی کے دوسرے مرحلے میں 53 افراد پر مشتمل قافلے کو طورخم بارڈر کے لیے روانہ کردیا ہے۔
قافلے میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے جنہیں ایڈیشنل ایس ایچ او نوید صدیق نے نفری کے ہمراہ روانہ کیا۔ اس موقع پر نادرا کی ٹیم نے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل جاری رکھا، تاکہ واپسی کا عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل ہو سکے۔
افغان باشندوں کی واپسی کے اس مرحلے کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے کی۔ جبکہ ڈی ایس پی ڈڈیال سید اشتیاق گیلانی، ایس ایچ او ڈڈیال انسپکٹر راشد حبیب، سب انسپکٹر نوید صدیق، تفتیشی آفیسر طاہر محمود، محرر اظہر محمود، یاسر محمود، راجہ نصیر خان، وحید احمد خان، ملک نوید محمود اور دیگر اہلکاروں نے افغان شہریوں کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بٹن سے بھارت کے ڈیم تباہ کیےجا سکتے ہیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں :ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا انکشاف
حکام کے مطابق یہ عمل حکومتی ہدایات اور پالیسی کے تحت جاری ہے تاکہ تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی باعزت اور مرحلہ وار یقینی بنائی جا سکے۔