کشمیر ،پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں آج بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ادھر ملک کے میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ درجہ حرارت میں کمی کا فی الحال کوئی امکان نہیں جس کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کا عہدہ خاموشی سے چھوڑ دیا

دیگر شہروں میں درج کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق بھکر، لسبیلہ، حیدرآباد اور نواب شاہ میں 45 ڈگری، لاہور، ملتان، جہلم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 42 ڈگری، پشاور اور مظفرآباد میں 39 ڈگری، اسلام آباد میں 38، کراچی میں 37، کوئٹہ میں 34 جبکہ گلگت میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top