مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین نے خراب موسم کے باعث ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ۔
کمشنر آفس سے جاری ہونیوالی ایڈوائزری کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں اسوقت شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ٹریول ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں سے کلاوڈ برسٹ کی بھی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔
مختلف شاہراہوں پر پتھر آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس لیے عوام غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ ہر قسم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔
سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا؛ عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی