اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت اجلاس۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد شہادتوں کی بنیاد پر چاند کے نظرنہ آنے کا اعلان کردیا ۔
ماہ ذی الحج کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جبکہ لاہور اور پشاور کی زونل کمیٹی نے اجلاس ختم کر کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا
ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر جاری رہیں ، پاکستان میں عیدالضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی ۔
آج ذی الحج کا چاند نظرکہیں بھی نظر نہیں آیا ،بقرہ عید 7 جون کو ہوگی۔پشاور، کراچی اور لاہور میں زونل کمیٹیوں کو چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔
سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور اگر یہی حساب برقرار رہا تو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون 2025 کو منائی جا سکتی ہے۔