واٹس ایپ صارفین کی آسانی کے لیے”چیٹ میڈیا ہب” دلچسپ فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جس کا نام “چیٹ میڈیا ہب” ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ ویب پر دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے صارفین تمام تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس اور لنکس کو ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق، “چیٹ میڈیا ہب” کے نام سے ایک نیا سیکشن واٹس ایپ ویب کے سائیڈبار میں شامل کیا جائے گا۔ سائیڈبار میں ایک نیا بٹن دیا جائے گا، جس پر کلک کرتے ہی صارف کے سامنے تمام چیٹس میں موجود میڈیا فائلز ایک منظم انداز میں آ جائیں گی۔

اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر صارف کو کسی فائل، تصویر یا ویڈیو کی تلاش ہو، مگر یہ یاد نہ ہو کہ وہ کس چیٹ میں موجود تھی تو اسے ہر چیٹ الگ الگ کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بس “میڈیا ہب” اوپن کریں اور مطلوبہ فائل کو فوراً تلاش کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

یہ فیچر فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے اور ابھی بیٹا ورژن میں بھی متعارف نہیں ہوا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ جلد ہی اس سہولت کو عام صارفین کے لیے پیش کرے گا۔

Scroll to Top