railly

پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اٹھمقام میں ریلی

نیلم ویلی ( کشمیر ڈیجیٹل)پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اٹھمقام میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں بزرگوں ، جوانوں، بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے بینرز اور کتبے اٹھائے ریلی میں شرکت کی ،کتبوں پر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کہ مطالبات درج تھے ۔،شہریوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جبرواسبتداد کیخلاف شدید نعرے بازی کی

 کشمیری مظاہرین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی پکٹوں کے سامنے احتجاج کیا  ، شہری جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے ” جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

شہری “حل کرو حل کرو مسئلہ کشمیر حل کرو” ” آزادی دو آزادی دو کشمیر کو آزادی دو ” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرکے پاکستان اور بھارت میں امن کا قیام عمل میں لائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :یوم پاکستان: آزاد کشمیر میں پاسبانِ حریت کے زیر اہتمام ریلی، پاکستان سے اظہار یکجہتی

چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو حق خودارادیت مل جائے تو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے بنا اس خطے میں امن ممکن نہیں،کشمیری عوام آزادی ، انصاف اور امن چاہتے ہیں،جنوبی ایشیا میں امن کشمیر کی آزادی سے منسلک ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جموں کشمیر میں رائے شماری کا وعدہ پورا کریں ،بھارت کو جان لینا چاہیئے کہ کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں۔

معرکہ بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد بھارت کو سبق حاصل کر لینا چاہئیے،عثمان علی ہاشم وائس چیئرمین پاسبان حریت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مہذب ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں

آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیئے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مستعد کھڑے ہیں،شرافت حسین ملک ضلعی صدر پاسبان حریت ،فیصل فاروق ، محمد فیاض خان ، رفاقت گیلانی ، محمد ایمل فرزام اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

Scroll to Top