weather update

آج بادل برسیں گے یاسورج آگ برسائے گا ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ بڑھنے کا بھی امکان ظاہرکیا گیا ہے ۔

اسلام آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

شام اور رات میں گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پوٹھوہار کے علاقے اور شمالی اور جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤ ں بارش کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔پنجاب بھر میں بارش اور طوفان سے کتنا نقصان ہوا، پی ڈی ایم نے رپورٹ جاری کردی

بعض جگہوں پر شدید بارش اور اولے بھی پڑ سکتے ہیں یاد رہے کہ ہفتے کے روز پنجاب کے مختلف حصوں میں آنے والے طوفان اور موسلا دھار بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 98 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا،رپورٹ کے مطابق حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے۔

ملک میں درجہ حرارت کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 42 ڈگری سیلسیس، کراچی میں 38، اسلام آباد میں 40، پشاور میں 41، کوئٹہ میں 36 اور گلگت میں 30 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top