مظفرآباد میں چکن، سبزیوں اور پھلوں کی نئی قیمتیں مقرر

مظفرآباد: (24 مئی 2025)ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی جانب سے مرغی، سبزیوں اور پھلوں کی تازہ سرکاری قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مرغی اور انڈوں کی قیمتیں:

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 445 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ برائلرمرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ دیسی مرغی خالص 1,050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

انڈوں کی بات کی جائے تو 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 295 روپے فی درجن اور 51 سے 65 گرام والے انڈے 315 روپے فی درجن میں فروخت کیے جائیں گے۔

سبزیوں کی قیمتیں:

سبزیوں کے نرخوں میں بھی واضح تبدیلی کی گئی ہے۔ آلو سفید 60 روپے اور آلو لال 70 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔ پیاز سرخ50 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔ ٹماٹر 70 روپے، لہسن چائنہ 310 روپے اور چائنا ادرک 760 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ لہسن دیسی 190روپے میں دستیاب ہے۔

بند گوبھی 60 روپے، پھول گوبھی130 روپے، شملہ مرچ 170 روپے اور کریلا 100 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔ بینگن 110، کدو 60، توری 110، عروی 270،کھیرا90، پالک دیسی 70 فی کلو ، گاجر 100 روپے مقرر کر دی گئی ہیں جبکہ لیموں 610 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

پھلوں کی قیمتیں:

پھلوں میں سیب سفید 290 روپے فی کلو، سیب پہاڑی 310 روپے اور سیب ایرانی 460 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کیلا دو اقسام میں دستیاب ہے جن میں VIP کیلا 250 روپے اور عام کیلا 180 روپے فی درجن میں دستیاب ہوگا۔آم سندڑھی 310 روپے اور آم لنگڑا 210 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

خوبانی دیسی310 روپے، آڑو موٹا 260 روپے، خربوزہ سفید 90 روپے، اورتربوز80 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مئی 2025: HP لیپ ٹاپس بغیر منافع کی آسان اقساط پر دستیاب

انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قیمتوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کریں اور ہر چیز پر واضح پرائس ٹیگ لگائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عوام سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کی اطلاع متعلقہ دفاتر تک پہنچائیں ۔

Scroll to Top