مظفرآباد: آزادکشمیر کے وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا آرمی چیف سید عاصم منیر کا فیلڈ مارشل بننا پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ وادی کے لوگوں کیلئے نیک شگون ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عیدالوحید نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آرمی چیف کو یہ عہدہ دیا۔
آرمی چیف نے ثابت کیا کہ وہ اس عہدے کے اہل ہیں کیونکہ اس سے پہلے جو فیلڈ مارشل بنے تھے انکا ہمیں اتنا علم نہیں انھوں کیا کیا تھا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی شجاعت ، بہادری، دلیری کے ہم عینی شاید ہیں، ہم بارڈر پر رہنے والے لوگ ہیں، سید عاصم منیرجو کہا وہ دن کی روشنی میں کر دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ ، صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف نے عشرے کا سب اچھا فیصلہ لیا ہے اورحق دار تک اس کا حق پہنچا،عاصم منیر اس سے زیادہ کے حق دار ہیں۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے ہماری افواج،ہمارے نوجوانوں کا وقار بڑھا،ہم فیصلےکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے مقبوضہ وادی کے عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہی آزادی کی صبح دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار آرمی چیف عاصم منیر کے کندھوں پر ’’فیلڈ مارشل ‘‘کے بیجز سج گئے




