پاکستان پروفیسرنتاشہ کول سمیت مہاجرین جموں وکشمیر کو شہریت دے ، فاروق حیدر کا مطالبہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر نتاشہ کول کی مودی کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید کی وجہ سے ہندوستانی شہریت ختم کردی گئی ہے

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اپنے اوپر تنقید کرنے والے کشمیریوں اور دیگر شہریوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی بدترین مثال قائم کررہی ہے

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ نتاشہ کول اور اس طرز کے دیگر متاثرہ افراد جن کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے کو اقوام متحدہ کا پاسپورٹ دیا جاے پا پاکستان انہیں شہریت دے

ہندوستان میں ایک مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو مودی پر تنقید کرنے پر گرفتار کیا جارہا ہے
نام نہاد آپریشن شندور کی ناکامی کے بعد دنیا بھر میں ہونے والی خفت کو مٹانے کے لیے مودی مسلمانوں اور ہندوں سمیت دیگر کو نشانہ بنا رہا ہے

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ایسے تمام شہریوں کو جو مودی کی انتہاپسندی کا شکار ہوکر کسی بھی ملک کے شہری نہیں رہے اقوام متحدہ کا پاسپورٹ جاری کرے۔ایسے تمام افراد جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے کو حکومت پاکستان اپنی شہریت دے۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے سردار قمرالزمان ، ضیاء القمر کی ملاقات، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

Scroll to Top