مظفرآباد کے نواحی علاقے کرولی پل جہلم ویلی روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں 58 سالہ خاتون سرور جان زوجہ ستر دین، ساکنہ ریکنیاٹی کھن بانڈی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرآباد اور گڑھی دوپٹہ یونٹ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ خاتون کی لاش ایک مقامی شخص نے دریا سے مردہ حالت میں نکالی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو مقامی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔