سماہنی:سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق خان آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیز فائر لائن سماہنی پہنچ گئے ۔
ڈب سندوعہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اسرائیل فرانس اور روسی ٹیکنالوجی کو شکست دیکر مسئلہ کشمیر کو زندہ کر دیا ہے۔
ہندوستان اب بری طرح پھنس چکا ، آپریشن بنیان مرصوص جاری رہے گا ،پوری پاکستانی اور کشمیری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
آرمی چیف کے مطابق عزوہ ہند شروع ہو چکا ہے دعا گو ہیں کہ امام مہدی کی فوج میں شامل فرمائے فتح انشاء اللہ اسلام کی ہو گی۔
ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے سیاستدان اقتدار کےلئے دو قومی نظرئیے کو بھول چکے تھے آرمی چیف نے انہیں دو قومی نظریہ یاد دلایا ۔
بنگلادیش سری لنکا سمیت کئی ریاستیں ہندوستان کو چھوڑ کر پاکستان کی حمایت کر رہی ہیں ، مسلم کانفرنس کا گزشتہ تیس سال سے جو موقف تھا آج پوری قوم اس بات پر متفق ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سے پہلی بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہے آج بھی اپنے موقف پر کھڑے ہیں یکجہتی کا مقصد پاک افواج کا حوصلہ بلند کرنا ہے۔
آر ایس ایس نے اگر اپنا ایجنڈا تبدیل نہ کیا تو ہندوستان کے کئی ٹکڑے ہو جائیں گے ہم آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیز فائر معائدہ نہ پختہ ہے آپریشن بنیان المرصوص سے بھارت کو سبکی ہوئی ہے بھارت کسی وقت بھی کوئی غلط حرکت کر سکتا ہے سرحدی علاقوں میں یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔
حکومت کنٹرول لائن پر بسنے والے ہر گھر میں مورچے بنا کر دے تاکہ لوگ یہاں محفوظ رہ سکیں کیونکہ پاک فوج کے بلند حوصلوں کےلئے لوگوں کا کنٹرول لائن پر ٹھہرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلڈ بینک قائم کئے جائیں دفاعی کمیٹیاں بنائی جائیں ایمبولینسز خوراک اور دیگر انتظامات بھی ضروری ہیں کیونکہ اگر بھارت آپریشن سندور جاری رکھتا ہے تو پھر آپریشن بنیان المرصوص بھی جاری
رہے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افواج نے نئی تاریخ رقم کی، جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا جائے، سردار عتیق خان