سیکرٹری ریڈ کریسنٹ گلزار فاطمہ ٹیم کے ہمراہ لمنیاں پہنچ گئیں، متاثرین میں فوڈ پیکیج تقسیم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترکی ریڈ کریسنٹ کے افیسران اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اسٹیٹ برانچ آزاد کشمیر کی جانب سے جہلم ویلی کے دفاعی علاقہ لمنیاں میں متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کرنے کیلئے سیکرٹری ریڈ کریسنٹ گلزار فاطمہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔

متاثرہ خاندانوں سمیت دیگر مستحقین میں فوڈ پیکج کی تقسیم اور حفاظتی اقدامات بارے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ترکی ریڈ کریسنٹ کے آفیسر عرفان،جبکہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے آ فیسران و رضا کاران جن میں نوید اعوان،عدنان عباسی، سبط الحسن گیلانی و دیگر رضاکاران نے فوڈ پیکج لوگوں تک پہنچایا۔

سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اسٹیٹ برانچ آزاد کشمیر گلزار فاطمہ نے لوگوں کو آفات سماوی،گولہ باری سے بچنے کیلئے مختلف ہدایات بھی دیں اور حفاظتی اقدامات بارے آگاہ بھی کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسٹیٹ برانچ مظفرآباد و ترکی کی ٹیم کے رضاکاران و دیگر بھی موجود تھے۔ عوام الناس نے سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اسٹیٹ برانچ گلزار فاطمہ سمیت ترکی ریڈ کریسنٹ کے آفیسران جملہ رضاکاران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آفات سماوی سمیت کسی بھی قسم کے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کا جذبہ پوری طرح عروج پر ہے اور وہ ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی اسسٹنٹ کمشنر عامر عباسی، نائب تحصیلدار ایاز چغتائی،تاج چک بھی موجود تھے۔عوام نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اسٹیٹ برانچ پختہ بنکرز کی تعمیر کے لیے کردار ادا کرے تاکہ کسی بھی مشکل کی گھڑی میں لوگ فوری طور پر پختہ بنکرز میں پناہ لے سکیں۔
مظفرآباد :یونین کونسل جھنڈگراں کے عوام کا عدالت نمبر 03 کو ڈنہ منتقل کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

Scroll to Top