بھمبر: بھارتی جارحیت کے دوران سول ڈیفنس کی شاندار کارکردگی، ڈی جی کی جانب سے خراج تحسین

بھمبر میں بھارتی دہشتگردوں کی حالیہ جارحیت کے دوران سول ڈیفنس کے ادارے نے بہترین محکمانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹن (ر) ابرار اعظم نے ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کے ہمراہ رضاکاران اور متعلقہ عملے کو زبردست شاباش دی۔

اس موقع پر ڈی جی سول ڈیفنس نے کہا کہ سب سے پہلے ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے دشمن ملک بھارت پر ہمیں برتری عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

کیپٹن (ر) ابرار اعظم نے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کے کامیاب آپریشن “بنیان المرصوص” پر مبارکباد دی اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سول ڈیفنس کو “ایسنشل سروس” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم، مسلح افواج، انتظامیہ اور تمام مکاتب فکر ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔

ڈی جی کے مطابق سول ڈیفنس نے نامساعد حالات کے باوجود مثالی کارکردگی دکھائی، حالیہ دنوں میں 9 ہزار افراد کو سول ڈیفنس رضاکاران کی تربیت دی گئی جسے وزیراعظم نے بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: آج اور کل درجہ حرارت بڑھے گا، شدید گرمی ہوگی ، ہیٹ ویو الرٹ جاری

انہوں نے رضاکاران کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈی جی نے یقین دہانی کرائی کہ رضاکاران کے رسک الاؤنس، انسٹرکٹرز کی اپ گریڈیشن، یونیفارم اور یومیہ سمیت تمام امور میں پوری ٹیم کا خیال رکھا جائے گا۔

سی ڈی او عبدالروف اور ایڈیشنل چیف وارڈن مالک انقلابی نے بتایا کہ اس وقت 186 رضاکار دن رات الرٹ ہیں۔ اس موقع پر پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

Scroll to Top