ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کی بات بھی کرتے ہیں ساتھ دھمکیاں بھی دیتے ہم کس بات پر یقین کریں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے لیکن دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔امریکہ میں بھارتی شہریوں پر زمین تنگ،ٹرمپ انتظامیہ کی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چا ہتے لیکن اپنے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے گا،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے بارے میں بات کرتے ہیں اور ساتھ ہی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔
ہمیں کیا ماننا چاہیے؟ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم غنڈہ گردی کے سامنے جھکتے نہیں ہیں جس کے سبب امریکی صدر ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں ۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے کوشش کریں گے کسی کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے ،امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات بھی جاری رہیں گے ۔