اسلام آباد: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم جون 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ اعلان طلباء کو درخواست دینے کیلئے اضافی وقت دینے کیلئے کیا گیا ہے۔پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کو ٹیکنالوجی کے ذریعے طلباء کو بااختیار بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
پروگرام کی آخری تاریخ 20 مئی مقرر کی گئی تھی، طلبا کی جانب سے درخواستوں میں دلچسپی کے نتیجے میں 10 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔
حکومت نے ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء جو درخواست دینے کے اہل ہیں اور جو پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے رہے ہیں، انہیں آن لائن رجسٹر یں کروائیں۔
اہلیت کا معیار
پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء درخواست دے سکتے ہیں، انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے اور ڈیجیٹل وسائل تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانے کیلئے مستحق طلباء کو ترجیح دی جاتی ہے۔
درخواست کیسے دے سکتے ہیں؟
طلباء سرکاری ڈیجیٹل یوتھ ہب پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں
ویب سائٹ: www.pmyp.gov.pk
موبائل ایپ: Android اور iOS کے لیے دستیاب ہے۔
اینڈرائیڈ صارف: tinyurl.com/3y9czkpj
آئی فون صارف: tinyurl.com/4hkykyx6
گزشتہ سال اگست میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو 10 لاکھ اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایچ ای سی نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی شامل کر لیا