پاکستان کے سیاسی و دفاعی حلقوں میں جاری کشیدہ صورتحال اور بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اقدامات کے حوالے سے تجزیہ کار غلام اللہ اعوان نے اہم موقف اختیار کیا کہ اب جنگ بندی کے بعد پاکستان کو بھارت کے ساتھ برابر کی سطح پر بات چیت کرنی چاہیے۔ پانی کے مسائل وہ بنیادی چیلنجز ہیں جن پر بھارت بار بار حملہ آور ہوتا رہا ہے۔
غلام اللہ اعوان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک ایسے مکار دشمن سے ہے جس کی دم پہ جیسے ہی ہم نے پاؤں رکھا، وہ چیختا ہوا دنیا کے پاس جا پہنچا۔ اب جنگ بندی میں پاکستان کو انڈیا کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت کرنا ہو گی۔
غلام اللہ اعوان نے زور دیا کہ پاکستان کو اپنے تمام تصفیہ طلب مسائل کو فوری حل کرنا ہوگا تاکہ یہ دو ایٹمی طاقتیں دوبارہ آمنے سامنے نہ آئیں۔ خاص طور پر پانی کے مسئلے کو کیونکہ پانی ہماری ذندگی لائن ہے اور اس پر خصوصی توجہ دی جائے، انہیں تمام سفارتی اور سیاسی محاذوں پر توجہ دینا ہوگی تاکہ یہ مسائل حل کیے جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ صرف بھارت سے نہیں بلکہ ان تمام دشمن قوتوں سے ہے جو پاکستان کے خلاف ہیں۔
غلام اللہ اعوان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ صرف بھارت سے نہیں بلکہ ان تمام دشمن قوتوں سے ہے جو پاکستان کے خلاف ہیں اور میں اپنی پاکستانی ا فواج کے جوانوں سے لے کرجرنیلز تک سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، انہوں نے نہ صرف کشمیری عوام ، پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ بھارت کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا کہ اس کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے، پاکستان کی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کو مٹی میں ملا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نےقوم میں ایک نئی حرارت اور جذبہ پیدا کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیٹ ویو الرٹ! شدید گرمی میں دی گئی احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسجدوں، ہسپتالوں اور مدارس پر حملے کیے جو حالت جنگ میں بھی جائز نہیں، مگر پاکستانی افواج نے ان کی بیسز پر حملے کیے جن کا کوئی مقابلہ نہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ LOC پر بجلی اور موبائل سروسز بند ہونے کے باوجود جب پاک فوج کے بھارت پرحملوں کی خبر پہنچی تو عوام کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے اور انہوں نے کہا کہ اب چاہے ہمارے بچے قربان ہو جائیں ہم ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
غلام اللہ اعوان نے کہا کہ دنیا بھی حیران و ساکت ہے کہ پاکستان نے وہ کیا جو بھارت سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اب بات کرنے کا وقت نہیں، عمل کا وقت ہے۔ بھارت پاکستان کے حملوں سے ایسا گھبرایا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے پیروں پڑ گیا کہ مجھے بچاو ان لوگوں کے ساتھ کوئی جنات لڑ رہے، آزاد کشمیر کے عوا م پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ان کے پیچھے کھڑے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب کہتا ہے کہ جنگ کی تمنا نہیں کرو، لیکن اگر مسلط ہو جائےتو پیٹھ دکھا کر بھاگنا نہیں چاہیے بلکہ بہادری سے مقابلہ کرنا چاہیے۔ پاکستان نے یہ جنگ شروع نہیں کی، مگر اس جنگ کو ختم پوری قوت کے ساتھ کیاہے۔ وہ جو ہمیں تباہ کرنے آیا تھا، آج عالمی برادری کے پیروں میں بیٹھاہے۔