مظفرآباد اور پاکستان کے دوسرےشہروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ، تازہ ریٹس جاری

مظفرآباد (بدھ، 14 مئی 2025) مظفرآباد میں سونے کی قیمتوں میں آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

مظفرآباد صرافہ بازار کی تازہ ترین تفصیلات کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 43 ہزارروپے جبکہ 10 گرام قیمت 2 لاکھ94ہزار65 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونا فی تولہ 3لاکھ 32ہزار300روپے اور فی 10 گرام 2لاکھ 84ہزار895روپے میں دستیاب ہے۔

چاندی کی قیمت میں استحکام برقرار رہا، اور آج فی تولہ چاندی 3ہزار 400روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں ردوبدل :بدھ 14 مئی 2025 کو ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل دیکھنے میں آیاہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 3لاکھ47 ہزار روپے جبکہ 10 گرام 2 لاکھ97 ہزار497 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ روپے 18 ہزار166 روپےاور 10 گرام 2 لاکھ 72 ہزار706روپے کا ہو چکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس 24 قیراط خالص سونا 3 ہزار233امریکی ڈالر میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں زخمیوں کی عیادت

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں تبدیلی ایک معمول بنتی جا رہی ہے۔

Scroll to Top