لیپہ :بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کا جذبہ حب الوطنی، “پاک فوج زندہ باد” ریلی کا انعقاد

لیپہ ویلی کے پُرفضا مقام موٴجی، یونین کونسل بنامولہ میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

“پاک فوج زندہ باد” کے عنوان سے ہونے والی اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور قومی پرچم تھامے پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔

ریلی میں عوام کے جوش و خروش نے وادی میں حب الوطنی کی ایک نئی مثال قائم کر دی۔ بھارتی جارحیت کے باوجود لیپہ کے عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔ شرکاء نے دشمن کے خلاف فوجی کارروائیوں پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔

یونین کونسل بنامولہ کے عوام نے 13 مئی 2025 کو موٴجی کے مقام پر جمع ہو کر نہ صرف پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا بلکہ دشمن کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام بھی دیا۔ اس موقع پر لیپہ گارڈ کے کمانڈر اور دیگر فوجی افسران کی آمد پر شرکاء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس سے عوام اور افواج پاکستان کے درمیان گہرے رشتے کا اظہار ہوا۔

ریلی میں مشہور یوٹیوبر سید باسط علی بخاری نے بھی شرکت کی اور اپنے ولولہ انگیز خطاب سے شرکاء کے جذبے کو مزید جِلا بخشی۔ ان کی تقریر نے قربانی، وفاداری اور وطن کے لیے جان نچھاور کرنے کے جذبے کو اُجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیہں: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی: پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی ریلی، فضائیں نعرۂ تکبیر سے گونج اٹھیں

یہ ریلی صرف ایک احتجاجی مظاہرہ نہیں بلکہ قوم اور افواج کے درمیان مضبوط رشتے کی بھرپور عکاسی تھی۔ سرحد پار سے ہونے والی جارحیت اور مشکلات کے باوجود لیپہ کے عوام کے حوصلے بلند رہے اور اُن کا عزم ناقابل شکست نظر آیا۔

یہ یادگار ریلی لیپہ ویلی کی تاریخ میں سنہری باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی، جو یہاں کے عوام کی بہادری، حب الوطنی اور افواج پاکستان سے بے لوث محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Scroll to Top