بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)سماہنی سیکٹر میں سیزفائر کی خلاف ورزی ، بھارت کی طرف سے ہیوی شیلنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔
برنالہ سیکٹرمیں بھاری گولہ باری کیساتھ ڈرونز کی بھی پروازیں، برنالہ سیکٹر دھماکوں کی گونج سے لرز اٹھا، بھارت کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کردی۔
برنالہ ازاد کشمیر سمیت ورکنگ بائونڈریز پر سیز فائر کے اعلان کے باوجود ایک دفعہ پھر بھارتی سرحدی خلاف ورزی سامنے آگئی ، سماہنی سیکٹرمیں شدید گولہ باری کی گئی ،علاقےکی عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔
زرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے چند گھنٹے بعد ہی سیز فائر کی خلاف ورزی ،برنالہ کے علاقہ پتنی کنٹرول لائین پر بھارت کی طرف سے شدید فائرنگ کی اطلاعات
جبکہ ویڈیو میں موجود ڈراون اور ایک میزائل برنالہ کی حدود میں سماہنی بنڈالہ سے ملحق علاقہ نالی سے فلمائے جانے کی اطلاعات ہیں
پاک فوج کی ایک اور بڑی کامیابی، بھارت کا’’اُڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ