نور خان ایئر بیس حملہ: راولپنڈی میں حالات معمول کے مطابق، حامد میرنے ویڈیو جاری کر دی

راولپنڈی :گزشتہ شب بھارت کی جانب سے شور کوٹ، مرید اور نور خان ایئر بیس پر حملے کے بعد پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی کارروائی میں بھارت کے درجنوں مقامات، ایئر بیسز اور ایس-400 دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

معروف صحافی حامد میر نے حملے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا مشاہدہ کرنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے تاکہ عوام کو حالات سے باخبر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی وی اسٹوڈیو سے باہر نکل کر راولپنڈی گئے اور شہر کا جائزہ لیا۔ ان کے مطابق نور خان ایئر بیس پر بھارتی میزائل حملے کے باوجود راولپنڈی میں حالات مکمل طور پر پُرامن اور زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ شہریوں میں کوئی بے چینی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ بھارتی میڈیا کا اپنی ہی حکومت سےسخت سوال

حامد میر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں واضح کیا کہ بھارتی حملے کے باوجود راولپنڈی کے عوام پُرامن اور پُراعتماد دکھائی دیتے ہیں اور شہر میں مکمل سکون ہے۔

Scroll to Top