آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،بھارت کے2ایئربیسز،بریگیڈ ہیڈ کوارٹرکے جی ٹاپ،سپلائی ڈپو اڑی تباہ

بھارت کی جانب سے 3ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاک فوج نے جوابی کارروائی شروع کردی گئی، پاک فوج کی جانب سے علی الصبح کارروائی شروع کی گئی ہے اور آپریشن کو بنیان مرصوص کا نام دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو جواب کا انتظار کرنے کا کہا تھاجو فوری شروع کردیا گیا  اور آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا جس کا مطلب ہے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ۔

آپریشن کا نام قرآن پاک کی آیت سے لیا گیا ہے،‏اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہ صَفَّا کَاَنَّھُمْ بُنْیَانٌ مَّرَصُوْصٌ۔

’’ اللہ کو تو پسند وہ لوگ ہیں جو اس کی راہ میں اس طرح صف بند ہو کر لڑتے ہیں گو یا کہ وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں‘‘

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے اٹیک کرتے ہوئے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور براہموس میزائل کے سٹوریج کو تباہ کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے پٹھان کوٹ کے ایئربیس اور جموں کے اودھم پور کے ایئر بیس کو بھی تباہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ سے پاکستان پر میزائل فائر کئے گئے تھے جس کا جواب پاکستان نے بھرپور دیا ہے اور ایئر فیلڈ کو اڑا کر رکھ دیا ہے۔

پاکستان کی جانت سے فتح میزائل ون کا استعمال کیا گیا جس سے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرکے جی ٹاپ اورسپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیاسی وعسکری قیادت نے بھارتی میزائل حملوں کا جواب دیا ہے اور بھارتی حکومت کو وارننگ دی ہےکہ بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

پاکستان نے سائبر اٹیک سے ہندوستان کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ کردیاجس سے بھارت کا70فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیاہے۔

پاکستان بھارت میں مختلف ٹارگٹس کو نشانہ بنایا،پاکستان کے عوام پاک فوج کیلئے دعا گو ہیں اور بھارت کے بزدلانہ حملوں کے بعد سڑکوں پر ہیں، اللہ تعالیٰ دشمن کیخلاف پاک فوج کو کامیابی عطا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے نور خان سمیت3ایئربیسز پر میزائل داغے ہیں، اب جواب کا انتظار کرے، ترجمان پاک فوج

Scroll to Top