پاکستان کی فضائی حدود دن 12بجے تک ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردی گئی

بھارت کی جانب سے پاکستان کی ائیربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے بند کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ائیر بیسز پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود آج ہفتہ کی صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

یاد رہے کہ بھارت کے پاکستان پر حملہ کے بعد تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں اور بھارت نے آج پھر پاکستان کے ایئربیسز پر حملہ کردیا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی طرف سے داغے گئےمیزائل ناکام بنا دیئے گئے،فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Scroll to Top