مظفرآباد،ہجیرہ ،نکیال،(کشمیر ڈیجیٹل )ہندوستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی لائن کے مینڈلہ مدارپور,حویلی میں چڑی کوٹ ،لسڈنہ، دیگوار ،بھیڈی ،ہلاں اور بیڈوری سے شدید فائرنگ ہو رہی ہے مختلف سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش۔پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے دشمن فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔دوسری جانب وادی نیلم کے دودنیال سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی
مظفرآباد میں دھماکوں کی آوازیں، بھارت کی جانب سے حملہ ، مظفرآباد میں بلیک آوٹ ،دارالحکومت کے مضافات میں دھماکوں کی آوازیں ، لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر پر فائرنگ شروع ہے۔
وادی نیلم کے دودنیال سیکٹر پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی،چکوٹھی سیکٹر میں بھی گولہ باری فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری شروع کردی،کیرن ۔دودھنیال .شاردہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بمباری ،پاک فوج کا موثر جواب بھارتی سورماؤں کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے۔
وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزی جاری،دڈپٹی کمشنر نیلم ویلی کا کہنا تھا کہ شہر ی محفوظ اور محتاط رہیں نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں۔
وادی لیپہ انڈین آرمی کی سیول ابادی پر فائرنگ علاقہ مکین پاک فوج کے جوابی فائر سے خوش،وادی لیپہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ جاری پاک فوج کی طرف سے جواب دیا جا رہا ہے عوام محفوظ مقامات پر منتقل لیپہ میں کسی قسم کا نقصان نہیں
نکیال سیکٹر میں بھارتی افواج کی ایک بار پھر گولہ باری کا سلسلہ شروع۔پاک فوج کی جانب سے موثر حوابی کارروائی کیجارہی ہے۔شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی،مقبوضہ کشمیر میں سائرن کی آوازیں گونج اٹھیں،نیلم کٹھہ چگلی والی سائیڈ فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں،لیپہ ہیوی مشین گنز سے فائر جاری اور روشنی کے گولے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جموں ، پٹھان کوٹ پر حملے، پاکستانی طیارے گرانے کی خبریں پروپیگنڈا ، سکیورٹی حکام