ہندوستان کو فرانسیسی لڑاکا طیارہ رافیل پر فخر تھا، لیکن پاکستان کے جدیدترین طیارے JF-17 بلاک تھری کے تباہ کن ہتھیاروں کی ڈراما ئی انٹری نے اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا،پاکستانی جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف سترہ بلاک تھری ہندوستانی حکمرانوں کے لئے ڈرائونا خواب بن گئے ۔
ہانگ کانگ کے معروف اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق تائیوان کی فوج کے میجر جنرل (ر) لی چینگ چی نے تائیوان کے نیوز چینل سی ٹی آئی کو بتایا کہ جے ایف 17 بلاک 3 میں نصب میزائل گیم چینجر ہیں
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
جے ایف تھنڈر بیک وقت پندرہ ٹارگٹ پر نظر رکھتا ہے اور چار کو انگیج کرتا ہے ،رافیل ان کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا
جدید جنگ میں حالات سے متعلق آگاہی اولین ترجیح بن گئی ہے ،ایک پاکستانی طیارے کا ریڈار 120 کلومیٹر دور پرواز کرنے والے دشمن کے جنگی طیارے لاک کرسکتا ہے اور اسے فرار نہیں ہونے دیتا ۔
رافیل کے ریڈار کی لاکنگ رینج صرف 60 کلومیٹر ہے، ایک رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو پی ایل پندرہ فراہم کیے ہیں جو 200 سے 300 کلومیٹر دور پرواز کرنے والے طیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب چین نے اپنا جدید ترین میزائل کسی دوسرے ملک کو دیا ہے ، جے ایف سترہ بلاک تھری کے ریڈار اور میزائل حملہ کرنے پر تلے ہوئے ہندوستانی حکمرانوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں۔.