pakistani national song

بیانیے کی جنگ میں فیصلہ کن کامیابی،پاکستانی ملی نغمہ بھارتی یو ٹیوب چینل پرنشر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بھارت کیخلاف بیانیے کی جنگ میں فیصلہ کن فتح حاصل کرلی،ہندوستان کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش کے جواب میں وزارت اطلاعات نےٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ہندوستان میں ملی نغمہ چلوا دیا۔

ہندوستان کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش کے جواب میں وزارت اطلاعات نے ہندوستانی یوٹیوب چینلز پر ملی نغمہ نشر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

ملی نغمہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور وطن کے دفاع کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے، یہ ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر کیا جا رہا ہے۔ہندوستان میں پاکستانی ملی نغمہ نشر ہونے

کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کی اور بھارتی عوام نے ان کے بیانیے کی ناکامی پر سوال اٹھایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو آزاد کشمیر کا دورہ کرادیا

پاکستان نے بیانیہ جنگ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہندوستان سچائی کو دبانے کے لیے کتنے ہی حربے اپنائے گا ، پاکستان کی آواز سرحدوں کے پار سنی جائے گی۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ہندوستان کے اندر ا پنے بیانیےکو کامیابی سے پیش کیا ہے،.ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پاکستان کا ملی نغمہ بھارتی نیوز چینل پر نشر ہورہاہے جو کہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔

 

Scroll to Top