پاک فوج کے زیراہتمام وادی لیپہ میں میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ

وادی لیپہ: پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش ہےا ور پاک فوج اور علی میڈیکل انسٹیٹیوٹ مظفرآباد کے زیر اہتمام میجر عزیز شہید آرمی پبلک سکول لیپہ میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر کے ڈاکٹرز نے شرکت کی اور وادی لیپہ بھر کے دور دراز کے علاقوں سے سیکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا۔

کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ بھی کیا گیا اور فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں، عوام علاقہ کی جانب سے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ وادی لیپہ میں پاک فوج نے ہمیشہ سے عوام کی خدمت کی، ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر دور دراز علاقوں میں پاک فوج کے زیراہتمام میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور لوگوں کو دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Scroll to Top