dc kotli

خوشی ہوگی جب سینٹری ورکرز کے بچوں میں کوئی پائلٹ ، ڈاکٹر بنے گا،ڈپٹی کمشنر کوٹلی

کوٹلی( کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق نے کہاکہ بچوں کواب کام پرنہیں بلکہ سکول بھیجاجائے گا۔سینٹری ورکرزکے بچوں کی تعلیم کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھاؤنگا۔

مجھے اس دن بہت خوشی ہوگی جب سینٹری ورکرزکے بچوں میں سے کوئی ڈپٹی کمشنر،کوئی پائلٹ،کوئی ڈاکٹربنے گا۔محمدحفیظ معاشرے کے لیے ایک مثال ہے جس نے محنت کی اوراپنے بچے کوڈاکٹربنوایاایسے لوگ معاشرے کے لیے قابل تقلیدمثال اورفخرہوتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کانفرنس ہال میں سینٹری ورکرزکے بچوں کوکام کی بجائے سکول بھیجنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف آفیسرچوہدری راشدمحمود،ڈونرعابدصدیقی فرام یوکے،چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی،رضوان قریشی،چیئرمین نویدویلفیئرفاؤنڈیشن کرامت حسین حیدری،جنرل سیکرٹری نویدویلفیئرفاؤنڈیشن آصف علی قادری،محمدحفیظ کے علاوہ سینٹری ورکرزاوران کے بچوں نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی  کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق نے ہیڈجمعدار محمدحفیظ کوشاباش دیتے ہوئے ان کی محنت کوسراہااورمعاشرے کے لیے بہترین مثال قراردیا۔

ڈپٹی کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق نے کہاکہ معصوم بچے جہاں جہاں کام کررہے ہیں ان کوکام پرجانے کی بجائے ان کوسکول بھیجاجائے گااوراس حوالے سے آئندہ کچھ دنوں میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کرونگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔ڈی سی آفس کے اہلکاروں نے راشن من پسند افراد میں تقسیم کردیا، مستحق خواتین کا احتجاج

تعلیم ہربچے کاحق ہے اورانہیں کوئی بھی اس حق سے محروم نہیں کرسکتا۔ڈونرعابدصدیقی فرام یوکے نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی کتابیں،سکول کی فیسیں،یونیفارم سمیت دیگرتعلیم کاتمام خرچہ میں برداشت کرونگاان بچوں کوبھی تعلیم کاپوراحق حاصل ہے اوران کی تعلیم کے لیے مجھ سے جس قدربھی ممکن ہوسکامیں اپناکرداراداکروں گا۔

چیف آفیسرچوہدری راشدمحمودنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کے ساتھ مل کربچوں کی تعلیم کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گاچیئرمین نویدویلفیئرفاؤنڈیشن کرامت حسین حیدری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عا بدصدیقی کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے سینٹری ورکرزکے بچوں کوتعلیم دلوانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ۔

Scroll to Top