اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی اقدامات کے خلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، کسی بھی ہندوستانی مہم جوئی کا مناسب جواب دیا جائے گا،بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں۔
. قرارداد پیش کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔بھارت کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب،پہلگام حملے میں مردہ قراردیا گیا بھارتی جوڑا زندہ نکلا
پاکستان کسی بھی ہندوستانی مہم جوئی کا مناسب جواب دے گا، انہوں نے کہا کہ قوم نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ہمارا پہلگام واقعے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔
ہمیں پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے ،اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ہندوستان کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔
پانی پاکستان کے 240 ملین لوگوں کی لائف لائن ہے ،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ واہگہ سرحد کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پہلگام واقعہ، بھارت نے سیکورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا
سارک اسکیم کے تحت پاکستان میں موجود ہندوستانیوں کے ویزے منسوخ کردیئے گئے ہیں،ویزے معطل کرنے کا فیصلہ سکھ یاتریوں پر لاگو نہیں ہوگا۔
سینیٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن میں دفاعی اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے، بھارتی ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کم کرکے 30 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
.اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا کہ پاکستان کے خلاف مہم کی غلطی کو نہ دہرایا جائے اگر ہندوستان پیچھے نہیں ہٹتا تو ہم یکطرفہ طور پر دوسری طرف سے معاہدوں کو ختم کرنے پر غور کریں گے ۔