بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان اس کوشش کو نشانہ لگا کر تباہ کر دے گی، سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف بڑا ایکشن پلان تیار کرلیا ہے،پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا یا پانی موڑا گیا تو پاکستان اس مقام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا۔

جب پاکستان سفارتی زبان میں کہتا ہے کہ’’پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہے‘‘تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان اس کوشش کو تباہ کر دے گی۔

جب بھی بھارت کوئی ایسا منصوبہ بناتا ہے جو سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا اس کا رخ موڑنے کے لیے ہو، تو پاکستان اس تنصیب کو اپنی مکمل عسکری طاقت سے تباہ کر دے گا۔

پاکستان نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ پانی پاکستان کیلئے “انتہائی قومی مفاد” ہے، یعنی اگر بھارت اس مفاد کو خطرے میں ڈالے گا تو پاکستان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال تک۔

⁠پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچے گی اور فوراً اس مقام پر حملہ کرے گی جہاں سے پاکستان کو پانی کی فراہمی کو خطرہ لاحق ہو۔
پاکستان کا بھارت کیساتھ تجارت ، فضائی حدود بند، ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

Scroll to Top