مظفرآباد / نیلم ویلی / ہٹیاں بالا / لیپا: بھارتی مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے واقعے پر آزاد کشمیر کے مقامی لوگوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے اس واقعے کو بھارت کی سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
واقعے میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو درجن سے زائد سیاح جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بھارتی حکام نے حسب روایت الزام پاکستان پر دھر دیا، جسے آزاد کشمیر کے عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
ہٹیاں بالا کے شہری کا بیان:
“میں جہلم ویلی سے ہوں، بھارت روزِ اول سے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایسی سازشیں کرتا آ رہا ہے۔ پہلگام کا یہ واقعہ بھارت کے جمہوری ملک ہونے کے کھوکھلے دعوے کی قلعی کھول دیتا ہے۔ اصل دہشتگردی بھارت خود کرتا ہے اور الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔”
نیلم ویلی کے شہریوں کا مؤقف:
مقامی لوگوں نے کہا:”یہ سراسر بھارت کی اپنی ہی سازش ہے۔ وادی نیلم کی کنٹرول لائن پر عوام اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ گزشتہ 70 سال سے بھارت پاکستان کی افواج پر بے بنیاد الزامات لگاتا آیا ہے، جبکہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔ ہماری افواج بھارت کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوراً نوٹس لیا جائے، کیونکہ سیاح کسی بھی علاقے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔”
مظفرآباد کے شہریوں کا ردعمل:
شہریوں نے کہا:”ان شاءاللہ ہمارا ملک طاقتور ہے اور طاقتور ہی رہے گا۔ ہم پرامن مسلمان ہیں، کسی سے زیادتی نہیں کرتے۔ بھارت مسلمانوں کا قتل عام چاہتا ہے، مگر وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔”
لیپاکے شہریوں کا ردعمل:
لیپاکے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی گیدڑ چالیں چل کر دنیا کے سامنے معصوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکہ کا نائب وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہے۔ بھارت عالمی برادری کے سامنے خود کو مظلوم ظاہر کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنا کر ان کا قتلِ عام کر رہا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ایک منظم اور مضبوط فوج ہے اور بھارت پاکستان کے خلاف کچھ کرنے کی سکت نہیں رکھتا ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ایسی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور سچ پوری دنیا کے سامنے ضرور آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سری نگر کے رہائشی کا بھارتی پروپیگنڈے پر دوٹوک ردعمل
آزاد کشمیر کے عوام نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نہتے سیاحوں پر ہونے والے اس حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور بھارت کو اس انسانیت سوز واقعے پر عالمی سطح پر جوابدہ بنایا جائے۔