گڈ گورننس میں ناکامی ، انوارالحق کی دوسالہ حکومت 75 سالہ دور پر بھاری ، غلام اللہ اعوان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم انوارالحق کا گزشتہ دو سالہ دور واقعی لائق تحسین ہے اس دور حکومت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، گڈ گورننس سے لیکر ریاستی مشینری کے جام ہونے تک ایسےکسی وزیراعظم کا 75 سالہ دور میں ایساکردار نہیں رہا جو انوارالحق نے ریاست کو انتشار کی طرف دھکیلنے میں کردار ادا کیا۔

یہ باعث شرم بات ہے کہ ہمارا وزیراعظم کلٹس گاڑی پر سفر کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہار سوشل ایکٹویسٹ غلام اللہ اعوان نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں غلام رضا کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعظم انوارالحق بتائیں کہ وزراء کی فوج ظفرموج اکھٹی کرکے اخراجات کم کرنے کا دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں، غلام اللہ اعوان

سوشل ایکٹویسٹ غلام اللہ اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اسی کابینہ کے ایک وزیرکے گھر میں چار چار گاڑیاں کھڑی ہیںجبکہ وزیراعظم یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات کم کئے ،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سیکرٹریٹ کے اخراجات تو کم کئےلیکن آزاد کشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ بنائی، وزراء کی فوج ظفرموج اکھٹی کرکے اخراجات کم کرنے کا دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم صاحب بتائیں ! وہ کونسا کرپٹ مافیا ہے جسے گردن سے پکڑ لیا اسے سامنے تو لائیں، غلام اللہ اعوان

سوشل ایکٹویسٹ غلام اللہ اعوان نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ ریاست کے چیف ایگزیکٹو ہیں آپ کو سب سے پہلا آزاد کشمیر میں آئینی بحران ختم کر کے آئینی عہدوں پر تقرریاں کرنی چاہیے تھی۔وزیراعظم صاحب بتائیں آپ نے وہ کونسا کرپٹ مافیا ہے جسے گردن سے پکڑ لیا ہے اسے سامنے تو لائیں۔

احتساب بیورو کا چیئرمین کا ابھی تک تقرر ہوسکا نہ ہی چیف الیکشن کمشنر کا تاحال تقرر ہوسکا ۔ بلدیاتی نمائندگان فنڈز کیلئے سراپا احتجاج ہے ۔ تاحال ان کے فنڈز بھی جاری نہیں کیا ۔

سوشل ایکٹویسٹ غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوارالحق نے غیر جمہوریت طاقتوں کو ریاست کے سامنے لاکھڑا کیا، ریاست کے اندرانتشار پیدا کرکے ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کی ، پاکستان کیخلاف نفرت پیدا کرکے عوامی جذبات کو مجروح کیا۔

وزیراعظم انوارالحق بجلی کا کریڈٹ لینا بند کریں ، آپ نے تو پاکستان مخالف قوتوں کو سپورٹ کیا، غلام اللہ اعوان

سوشل ایکٹیوسٹ غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم انوارالحق بجلی کا کریڈٹ لینا بند کریں یہ کریڈ تو عوامی ایکشن کمیٹی کو جاتا ہے اور ہم حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے’’کشمیریوں‘‘ کے مطالبات کو پورا کیا وزیراعظم صاحب آپ کس منہ سے یہ کریڈٹ لے رہے ہیں۔انوارالحق نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پاکستان مخالف قوتوں کو سپورٹ کیا۔

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جس میں یہ واضح لکھا ہے کہ آپ کسی بھی ایڈہاک ملازمین کو ایک سال سے زیادہ نہیں رکھ سکتے، لیکن آج بھی آزاد کشمیر میں ایسے ملازمین موجود ہیں جنہوں نے 25 سال تک بطور ایڈہاک ملازم سروس کی ہے۔

وزیراعظم کا کردار انتہائی مایوس کن رہا، وزیراعظم نے ریاست کو جتھوں کے ہاتھوں میں  دیدیا، غلام اللہ اعوان

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوارالحق ہر وہ آواز بند کرنا چاہتے ہیں جو عوامی حقوق کیلئے اٹھتی ہے ، اخبارات پر قدغن اور پھر صحافیوں پر ایف آر ز وزیراعظم کا سب سے بڑا بلنڈر ہے ۔ان کے اردگرد چند صحافی انہیں غلط گائیڈ لائن دے رہے ہیں۔ جو اچھے کام ہیں انہیں کوئی اگنور نہیں کرتا اور 80 فیصد کام غلط ہو تو 20 فیصد کام کا کوئی فائدہ نہیں ، وزیراعظم نے ریاست کو جتھوں کے ہاتھوں میں ہے ۔ وزیراعظم کا کردار انتہائی مایوس کن رہا۔

Scroll to Top